طالبان کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالنا اس کے اقدامات پر منحصر ہے، روس

0
206

ماسکو (این این آئی)روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووانے کہا ہے کہ افغان طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنا ان کے عملی اقدامات اور مخصوص افعال پرمنحصر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک مقامی ریڈیو اسٹیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو مخصوص اقدامات اور پالیسی سے پیدا ہوتا ہے جو کہ نظریاتی پہلو سے حل نہیں ہوگا بلکہ عملی طور پراقدامات سے حل ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر کے مشیر زامیر کابلوف اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف دونوں نے اس حوالے سے بات کی اور اس بات پر زور دیا کہ ہر چیز کو حقیقی اقدامات کی بنیاد پر پرکھا جائے گا۔