طالبان کے حفاظتی حصار میں 150 بھارتی سفارتکاروں کا افغانستان سے انخلا

0
181

کابل(این این آئی)طالبان جنگجوئوں نے بھارتی سفارت خانے میں موجود 150 اہلکاروں کو بحفظات کابل ایئرپورٹ تک پہنچایا ہے جہاں سے وہ طیارے کے ذریعے اپنے وطن کے لیے روانہ ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عمارت کے اندر بھارتی سفارت کار موجود تھے اور بغیر کسی مزاحمت کے کابل پر طالبان کی مضبوط ہوتی گرفت کی خبروں کو دیکھتے ہوئے ان کی گھبراہٹ میں ہر لمحے اضافہ ہو رہا تھا۔بھارتی سفارتکاروں اور عملے کے لیے صورتحال غیریقینی تھی لیکن سفارتخانے کے باہر موجود جنگجو ان سے بدلہ لینے نہیں بلکہ انہیں باحفاظت کابل ائیر پورٹ تک پہنچانے کے لیے آئے تھے کیونکہ نئی دہلی کی جانب سے سفارتی مشن ختم کرنے کے فیصلے کے بعد فوجی طیارے انہیں لے جانے کے لیے ایئرپورٹ پر تیار کھڑے تھا۔ جیسے ہی تقریبا دو درجن گاڑیوں میں سے پہلی سفارت خانے سے باہر نکلی، تو کچھ جنگجوئوں نے مسافروں کی جانب دیکھ کر ہاتھ لہرائے جبکہ ایک نے شہر کی مرکزی شاہراہ سے ایئرپورٹ تک ان کی رہنمائی کی۔