ویکسین کی افادیت وقت کے ساتھ گھٹ سکتی مگر ٹھوس تحفظ برقرار رہتا ہے،تحقیق

0
182

واشنگٹن(این این آئی)ویکسینز سے کورونا وائرس کے خلاف ملنے والا تحفظ وقت کے ساتھ گھٹ جاتا ہے لیکن ہسپتال میں داخلے کا خطرہ ویکسینیشن کے ہفتوں بعد بھی بہت کم ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کی جانب سے جاری 3 تحقیقی رپورٹس میں بتائی گئی۔ان تحقیقی رپورٹس کا ڈیٹا اس وقت سامنے آیا جب امریکا میں ستمبر سے لوگوں کو ویکسین کی تیسری خوراک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی ڈی سی کی ڈائریکٹر روشیلے ولینسکے نے وائٹ ہائوس میں بریفننگ کے دوران بتایا کہ جولائی کے آخر اور اگست کے شروع تک کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے سے 3 نکات واضح ہوکر سامنے آئے ۔انہوں نے کہا کہ ایک نکتہ تو یہ ہے کہ ویکسین سے کووڈ کے خلاف ملنے والا تحفظ وقت کے ساتھ گھٹ جاتا ہے، دوسرا یہ ہے کہ ویکسین کی افادیت بیماری کی سنگین شدت، ہسپتال میں داخلے اور موت سے بچانے کے لیے ٹھوس حد تک برقرار رہتی ہے جبکہ تیسرا یہ کہ ویکسین کی افادیت مجموعی طور پر ڈیلٹا قسم کے خلاف گھٹ گئی ہے۔ایک تحقیق میں شامل نیویارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اور البانے اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین نے کہا کہ فیس ماسکس اور دیگر احتیاطی تدابیر کو ویکسینیشن کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔تینوں تحقیقی رپورٹس میں ویکسین کی افادیت کی جانچ پڑتال کے ساتھ ویکسینیشن کرانے والے افراد میں بیماری کی شرح یا ہسپتال میں داخلے کی شرح کا موازنہ ویکسینز استعمال نہ کرنے والے افراد کے ساتھ کیا گیا تھا۔نیویارک میں ہونے والی ایک تحقیق میں اس ریاست میں ڈیلٹا کے پھیلائو کے ساتھ ویکسین سے ملنے والے تحفظ کی شرح کو دیکھا گیا