دوسروں پر مرضی مسلط کرنے کے خواب نے امریکا کو کھائی میں گرایا، چین

0
241

بیجنگ(این این آئی )چینی وزارت خارجہ نے چین ہٹ دھرمی کو امریکا کی ناکامی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ دوسروں پر مرضی مسلط کرنے کے خواب نے امریکا کو بار بار کھائی میں گرایا۔ امید ہے طالبان وسیع حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے چین ہٹ دھرمی کو امریکا کی ناکامی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ دوسروں پر مرضی مسلط کرنے کے خواب نے امریکا کو بار بار کھائی میں گرایا۔چینی دفتر خارجہ کے مطابق ویتنام سنڈروم سے افغانستان سنڈروم تک امریکا ناکام رہا، امریکا نے دوسرے ممالک پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کی، ایسا کرنے کے خواب نے امریکا کو بار بار ناکامی سے دوچار کیا۔طالبان کے بارے میں چینی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے طالبان وسیع حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔