ضرورت پڑی تو طالبان کے ساتھ ملکر کام کرینگے، برطانوی وزیراعظم

0
224

لندن(این این آئی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہاہے کہ ضرورت پڑی تو طالبان کے ساتھ ملکر بھی کام کرینگے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ میں اپنے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ افغانستان کا حل تلاش کرنے کے لیے ہماری سیاسی اور سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، جس میں ضرورت پڑنے پر طالبان کے ساتھ کام کرنا بھی ہے۔انہوں نے اس موقع پر اپنے وزیرِ خارجہ ڈومینیک راب کا دفاع بھی کیا جو افغان صورتحال سے نمٹنے کے معاملے پر تنقید کی زد میں ہیں۔اس سے قبل بورس جانسن کہہ چکے ہیں کہ وہ طالبان کو ان کے الفاظ نہیں بلکہ اقدامات سے پرکھیں گے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں اب بھی وزیرِ خارجہ ڈومینیک راب پر اعتماد ہے تو اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جی ہاں بالکل۔