صنعاء (این این آئی)یمن کے علاقے مرب میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر یمنی فوج اور اس کی معاون عرب اتحادی فوج نے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ حوثی ملیشیا کو زیادہ نقصان المشجح اور الکسارہ کے علاقوں میں اٹھانا پڑا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر نے بتایا کہ فوج اور مزاحمت کاروں نے حوثی ملیشیا کے سات ارکان ہلاک کیے۔ یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب حوثی جنگجو المشجح محاذ میں ایک فوجی مرکز میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اتحادی جنگی طیاروں نے حوثی ملیشیا کے المشجح اور الکسارہ میں موجود مراکز کو نشانہ بنایا۔ بمباری میں26جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے۔ کارروائی میں ایک گاڑی کو تباہ کر دیا گیا اور اس میں موجود تین جنگجو بھی ہلاک ہو گئے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کی تحریک صرف بیانات کی حد تک ہے، کوئی تیاری نہیں‘...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی تحریک کے حوالے سے...
بلاول بھٹو زرداری کا بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
کراچی (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے واقعات میں جانی و مالی نقصان پر...
آئی سی سی ویمن T20 رینکنگ، پاکستان کی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار
لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز...
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے...
بلاوائیو(این این آئی)جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 236 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔بلاوائیو میں...
ومبلڈن ٹینس‘ امریکا کے ٹیلر فرٹز اور بیلاروس کی آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں...
پیرس (این این آئی)امریکا کے ٹیلر فرٹز ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں ٹیلر فرٹز نے روس...