انقرہ(این این آئی) ترکی کے ایوان صدر میں سالانہ 187 ملین ترک لیرا (22ملین ڈالر)مالیت کا پینے کا پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس امر کی تصدیق حال ہی میں سامنے آنے والی ایک مانیٹرنگ رپورٹ میں کی گئی جس نے صدر رجب طیب ایردوآن کے پرتعیش طرز زندگی کو ایک بار پھر آشکار کیا ۔مانیٹرنگ رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد سے ترکی کی اپوزیشن جماعتوں نے حکمراں جماعت اور صدر ایردوآن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اپوزیشن کا کہنا تھاکہ طیب ایردوآن تو کسی دور میں صدارتی محل بنانے کے بھی حامی نہیں تھے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد ان کی پرتعیش زندگی کے لیے تین لگژری محل بھی کم سمجھے جا رہے ہیں۔مرکزی اپوزیشن پارٹی کے رکن پارلیمنٹ علی ماہر بشاریر نے ترکی کی پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی محل میں پینے کے پانی پر اتنا پیسہ بہانے کی بات سن کر دل مجروح ہوتا ہے۔ ایک طرف ترک اساتذہ خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ان کی جیبوں میں 10 لیرا بھی نہیں ہوتے ہیں۔ فنکار اپنی مشکل زندگی کے نتیجے میں خودکشی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے جب کہ صدارتی محل 187 ملین ترک لیرا صرف پینے کے پانی پر خرچ کرتا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...