نیویارک(این این آئی)عالمی ادار خوراک کے سربراہ ڈیوڈ بیزلی نے بتایا ہے کہ ان کا ادارہ اب اسلام آباد سے کابل اور دیگر افغان شہروں کے لیے انسانی امداد کی غرض سے پروازیں چلانے کے لیے تیار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ادارے کے طیارے مرمت ہو چکے ہیں ان سے عالمی ادار خوراک کو افغان عوام کی ضروریات پوری کرنے کے آپریشن کو تیز کرنے میں مدد ملے گی