آج کتاب کی جگہ اینڈرائیڈ موبائل نے لے لی ہے ‘ ماریہ واسطی

0
215

لاہور( این این آئی )ناموراداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ آج کتاب کی جگہ اینڈرائیڈ موبائل نے لے لی ہے جس کی وجہ سے ہمارے معاشرے میںکتاب بینی کا شوق ختم ہوتا جارہا ہے ،والدین اپنے بچوں میں کتاب بینی کا شوق پیدا کریں کیونکہ کتاب کسی بھی شخص کیلئے مثبت دوست کاکردار اادا کرتی ہے ۔ ایک انٹرویو میں ماریہ واسطی نے کہا کہ جو لوگ بھی کتابیں پڑھنے کے شوقین ہوتے ہیں ان کو ادب اور ثقافت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی معلومات کے بارے میں بھی علم ہوتا ہے ۔میں پاکستانی رائٹروں کی کتابیں پڑھنے کے ساتھ ساتھ انگلش لٹریچر پڑھتی ہوں جس سے میری معلومات میں بڑا اضافہ ہوا ہے ،بغیر تعطل کے کتاب پڑھنے والے کی شخصیت ہی الگ ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں کسی زمانے میں کتاب بینی کا بے حد شوق ہوا تھا کرتا لیکن اب حالات اس کے برعکس ہو گئے ہیں ،سو میں سے ایک فیصد لوگ ہی صرف کتابیں پڑھنے کے شوقین رہ گئے ہیں۔