لاہور( این این آئی)نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کیرئیر کے دوران بے شمار مرتبہ اداکاری کی پیشکش ہوئی مگرمیںنے اپنی تمام تر توجہ صرف موسیقی کی جانب مرکوز رکھی ، میں سمجھتی ہوںکہ جوشخص جس شعبے سے وابستہ ہو اس میں مہارت حاصل کرنے اپنی توانائیاںصرف کرے۔” این این آئی ” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبنم مجید نے کہا کہجب بھی اداکاری کی پیشکش ہوئی تو میں نے صرف موسیقی کو ترجیح دیتے ہوئے اداکاری سے معذرت کر لی،میںجانتی ہوں کہ دو کشتیوں کا سوار کبھی کنارے پر نہیں پہنچتا۔ انہوںنے کہاکہ موسیقی میرا جنون ہے اورمیں اس کیلئے عملی طور پر بھی کوشاں ہے ، میںنے میوزیکل اکیڈمی بنائی جہاں بچوں کو بغیر معاوضے کے تربیت دی جاتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مجھے گائیکی کی دنیا میں استادنصرت فتح علی خان اورمیڈم نور جہاں نے بڑا متاثر کیا ہے ،ذاتی طو رپر میری استاد نصرت فتح علی خان کے ساتھ بہت ساری یادیں وابستہ ہیں اور میری خوش بختی ہے کہ میں نے ان کے ساتھ کام بھی کیا ہے اوروہ ایک طرح سے میرے استاد بھی ہیں۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...