زید علی کی نو مولود بیٹے کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

0
235

لاہور(این این آئی)کامیڈین اداکارزید علی کی اپنے نومولود بیٹے کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ زید علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اپنے بیٹے کے کان میں آواز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زید علی ہسپتال میں موجود ہیں اور انہوں نے اپنے بیٹے کو گود میں لے کر اس کے کانوں میں پہلی آزان دی جبکہ ویڈیو میں ان کے بیٹے کا چہرہ واضح طور پر نظر نہیں آرہا۔واضح رہے کہ زید علی اور یمنی کے ہاں رواں ماہ 18 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر دی تھی۔