کابل(این این آئی)طالبان کے رہنما اور قطر میں مذاکرات کرنے والی ٹیم کے رکن شہاب الدین دلاور نے کہا ہے کہ امارت اسلامی افغانستان میں سب کو نمائندگی دی جائے گی، بھارت جلد ہی یہ جان جائے گا کہ طالبان با آسانی حکومتی امور چلا سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان رہنما نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہ کرے ، پاکستان ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے ،انہوں نے تیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات کی فراہمی پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔شہاب الدین دلاور نے کہا کہ طالبان تمام ممالک کے ساتھ دو طرفہ احترام کی بنیاد پر پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں۔تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا افغانوں نے ملک کو تقسیم کرنے اور تباہ کن جنگ میں مبتلا ہونے کی سازشوں کو ناکام بنا دیا،دنیا ہمارے اتحاد ، امن و سلامتی اور پرامن زندگی پر حیران ہے ۔دریں اثنا لویہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا افغانوں نے کسی کے بھی سامنے نہ جھکنے کی تاریخ دہرائی ہے اور عالمی سپرپاور اور اس کی اتحادی نیٹو فورسز کو شکست دی ہے ، انہوں نے کہاکہ یہ ان ہزاروں افغان باشندوں کی قربانیوں کے باعث ممکن ہوا جنہوں نے اپنے ملک کو غیر ملکی قابض قوتوں سے آزاد کرانے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...