افغان صحافیوں کا طالبان پر میڈیا سرگرمیوں پر پابندیاں لگانے کا الزام

0
219

کابل (این این آئی)افغانستان کے مقامی ٹی وی چینل نے کہا ہے کہ افغان صحافی یہ شکایت کر رہے ہیں کہ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد سے انھیں مطلوبہ معلومات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان صحافیوں کا کہنا تھا کہ رپورٹنگ کی غرض سے مطلوبہ معلومات کے حصول کے لیے وہ اپنے ذرائع سے رابطہ نہیں کر سکتے اور انھوں نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ معلومات کے تبادلے کی اجازت دے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان ارکان انھیں کسی بھی واقعے یا جگہ کی تصاویر لینے کی اجازت بھی نہیں دیتے۔توفیق نامی کابل کے ایک صحافی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے قبضے خصوصا کابل آنے کے بعد سے صحافیوں کو معلومات کے ذرائع سے رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس سے انھیں پریشانی کا سامنا ہے۔ چند دیگر کیسز میں وہ ہماری صحافتی سرگرمیوں پر بھی پابندی لگاتے ہیں