لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چوہان صاحب ہمیں معلوم تھا آپ کو اب مروڑ اٹھیں گے ،آپ لوگ تین سال سے گاجریں کھارہے ہیں پیٹ میں درد توہونا ہے ،پی ڈی ایم کے جلسے میں نوازشریف اور شہباز شریف کی تقریروں سے اسلام آباد میں ہلچل مچی ہوئی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے جیسے ہی لانگ مارچ کا اعلان کیا ،عمران خان اور اس کے حواریوں کو پسو پڑ گئے ،پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا،عمران خان لاکھوں کے لانگ مارچ کیلئے حسب وعدہ کنٹینر اور بریانی تیار رکھیں۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کی الف لیلیٰ کی کہانیاں سن سن کر قوم تنگ آچکی ہے ،اب ہم عمران خان کو بتائیں گے دھرنا اور لانگ مارچ کیا ہوتا ہے ،اب کی بار مولانا فضل الرحمن او ر نوازشریف کی قیادت میں لانگ مارچ بھی ہوگا اور کٹھ پتلی کو بھی بھگائیں گے ،ہم بار بار کہتے ہیں عمران خان آخر میں اکیلے ہوں گے اور سب پیراشوٹرز فرار ہوجائیں گے۔
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...