کابل(این این آئی)اہم طالبان رہنما نے اپنے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کے افغانستان میں ہی موجود ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد متعدد لیڈرز دوبارہ افغانستان لوٹے لیکن تنظیم کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چلا کہ وہ کہاں موجود ہیں۔طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے بتایا کہ ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ افغانستان میں ہی موجود ہیں اور وہ جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔اس سے قبل ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا تھا کہ ملا ہیبت اللہ اس وقت قندھار میں موجود ہیں اور وہ کئی عرصے سے وہاں مقیم ہیں۔واضح رہے کہ ہیبت اللہ اخوند زادہ کو 2016 میں طالبان کا امیر مقرر کیا گیا تھا جب کہ ان کی اب تک محض ایک تصویر ہی منظرِ عام پر آئی ہے۔ مغربی میڈیا نے ان کے حوالے سے یہ قیاس آرائی بھی کی تھی کہ وہ ایک بم حملے میں ہلاک ہو چکے ہیں تاہم طالبان اس بیان کی مسلسل تردید کرتے رہے ہیں۔
مقبول خبریں
شیری رحمان کا کرم میں مرکزی شاہراہ کی تاحال بندش پر گہری تشویش کا...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کرم میں مرکزی شاہراہ کی تاحال بندش پر گہری تشویش کا اظہار...
گالی گلوچ، الزام تراشی اور پگڑیاں اچھالنے کا سبق دینے والا نوجوانوں کا ہمدرد...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی ماں اپنے بچوں کو جلاؤ گھیراؤ اور گالی گلوچ کی ترغیب...
ایف 8 ایکسچینج چوک کا انڈر پاس صرف 42 روز کی ریکارڈ مدت میں...
اسلام آباد (این این آئی)ایف 8 میں تعمیر ہونے والا انڈرپاس 24 دسمبر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ ایف 8 ایکسچینج چوک...
حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکراتی عمل کاآغاز مثبت پیش رفت ہے، سینیٹر عرفان...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین باقاعدہ...
حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کا عمل نیک شگون ہے ، سر دار...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں حکومتی اور حزب اختلاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا...