اسلام آباد (این این ائی)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف لاکھوں لوگوں کا اسلام آباد میں اجتماع کرنے کی بجائے اپنے بھائی کو برطانیہ سے وطن واپس بلائیں،جس طرح وہ عالمی طاقتوں کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ باعث شرم ہے،پوری دنیا کی توجہ اس وقت افغانستان پر ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے اس بارے میں ایک لفظ نہیں کہا۔ پیر کو شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر مضحکہ خیز پریس کانفرنس کی ،انہیں مشورہ ہے کہ اگر ہنسی مذاق کے موڈ میں ہوں تو ایسی جگہ پر نہ جائیں بلکہ اپنی رہائش گاہ پر ایسی پریس کانفرنس کریں۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وہ لاکھوں لوگوں کا اسلام آباد میں اجتماع کرنیکی بجائے اپنے بھائی کو برطانیہ سے وطن واپس بلائیں،شہباز شریف کے بھائی وطن واپس آکر اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں،انہوں نے اپنے نواسے کی شادی پر ایک ملین ڈالر خرچ کئیاوررات کو شہباز شریف اور نوازشریف نے پاکستانی عوام کے لئے مہنگائی پر ٹسوے بہائے،اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کے مسائل کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...