اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملازمین حکومتی انتظامی ڈھانچے کا بنیادی جزو ہیں ان پر پارلیمنٹ سے منظور کیے جانے والے قوانین اور عوامی فلاح کے لیے حکومت کی جانب سے واضع کی جانے والی پالیسیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوہ سروسز اکیڈمی میں زیر تربیت پروینشل منیجمنٹ سروس کے افسران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جہنوں نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ اسپیکر نے زیر تربیت افسران پر دیانت داری، لگن اور خلوص نیت سے فرائض کی سر انجام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو ملازمین پوری دیانتداری اور لگن سے اپنے فرائض کو سر انجام دیتے ہیں انہیں سکون قلب حاصل ہوتا ہے اور عزت ملتی ہے۔انہوں نے افسران کو سیرت النبی کا مطالعہ کرنے اور فرائض کی سر انجام دہی میں سیرت النبی سے رہنمائی حاصل کرنے کا کہا۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنے عہدوں سے بالاتر ہو کر مثبت سوچ کے ساتھ اپنی توانائیاں عوام کو ریلیف پہنچانے، ان کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور ملک کو اقوام عالم میں ایک باوقار مقام دلانے کے لیے صرف کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اصلاحات کے ذریعے ملکی اداروں کو مستحکم بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے زیر تربیت افسران کو سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو قواعد و ضوابط اور میرٹ کی بنیادوں پر فیصلے کرنے کی ضرورت پر زور دیا
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...