کراچی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاںشہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کالے قانون کی پارلیمنٹ میں بھرپور مخالفت کریںگے ۔یہ مسئلہ میڈیا، آزاد صحافت اور جمہوریت وآئینی آزادیوں کے حوالے سے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔تین سال کے دوران عمران نیازی نے میڈیا پر جتنی قدغن لگائی ہے اگر کوئی اور حکومت ہوتی الٹ دی جاتی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کو اے پی این ایس ،سی پی این ای ،پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن ،پی ایف یو جے اورر کے یوجے کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا ۔میاں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو مسلم لیگ(ن) اور پی ڈی ایم مسترد کرچکے ہیں۔اپوزیشن قائد کے طورپر تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر پارلیمنٹ میں اس کالے قانون کی بھرپور مخالفت کریں گے۔میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف قانون سازی کی حکومتی کوشش ناکام بنانے کے لئے پوری قوت لگائیں گے۔یہ مسئلہ میڈیا، آزاد صحافت اور جمہوریت وآئینی آزادیوں کے حوالے سے کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔آپ کی آراکی روشنی میں یہ معاملہ اپنی پارٹی میں زیرغور لائیں گے، مشترکہ اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،مشترکہ اپوزیشن اور میڈیا تنظیموں کے نمائندوں کا مشاورتی اجلاس منعقد کریں گے۔انہوںنے کہا کہ حکومت کے سوا پارلیمان میں کوئی بھی جماعت اس کالے قانون کی حمایت نہیں کرے گی