شوہر کے ساتھ نیم برہنہ تصویر پر پریانکا تنقید کی زد میں آگئیں

0
454

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نیم برہنہ تصویر پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔پریانکا چوپڑا اپنے شوہر کے ساتھ امریکا میں مقیم ہیں اور اپنی مصروفیات سے بھی مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔ پریانکا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر نک جونس کے ہمراہ اتوار کو چھٹی منانے کی تصویر پوسٹ کی ہے۔اداکارہ کی یہ تصویر نیم برہنہ ہے جس میں ان کے شوہر بھی موجود ہیں تاہم اب اس تصویر پر بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے اور انہیں آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے پریانکا پر شدید تنقید کی ہے اور طرح طرح کے تبصرے کیے ہیں۔اس کے علاوہ ان کی کزن و اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی تصویر پر تبصرہ کیا اور کہا کہ ‘یہ کیا چل رہا ہے انسٹاگرام پر فیملی ہے، آنکھیں بند کرکے اس کو لائک کرنے کی کوشش کررہی ہوں۔