Friday, June 12, 2026
ہومHomeحکومت کا فائلرز کیلئے جائیداد منتقلی وفروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس...

حکومت کا فائلرز کیلئے جائیداد منتقلی وفروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے فائلرز کیلئے جائیداد منتقلی وفروخت پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ ملکی معیشت میں روزگار کے مواقع پیدا اور صنعتی ترقی کا پہیہ تیز کرنے میں کنسٹرکشن سے بڑھ کر کوئی شعبہ نہیں ،جب کنسٹرکشن کا شعبہ ترقی کرتا ہے تو سیمنٹ ، لوہا ، شیشہ ، ٹمبر، پینٹس، ٹائلز ، ہارڈوئیر اور چالیس سے زائد صنعتیں نشوونما پاتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جائیداد کی منتقلی پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کو معقول بناتے ہوئے فائلرز کیلئے خریداری پر ٹیکس 2.5فیصد سے کم کر کے1.25فیصد اور فروخت پر 5.5فیصد سے کم کرکے 2.75فیصد کرنے کی تجویز ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے کنسٹرکشن کی سرگرمیاں زور پکڑیں گی اور تعمیرات کا شعبہ نشوونما پائے گا

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments