گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سڑکیں بلاک کرنے پر انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جناح اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم کے جلسے کی انتظامیہ کے خلاف تھانہ سول لائن میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مقدمے میں (ن )لیگ کے رکن قومی اسمبلی خرم دستگیر، محمود بشیر ورک اور ن لیگ کے سٹی صدر سلمان خالد بٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے میں 100 سے زائد نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مقدمے کی درخواست میں کہا گیا کہ ملزمان نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی۔خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی ایم) کے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے کے لیے پی ڈی ایم اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا، پی ڈی ایم قیادت نے معاہدے کی پاسداری کا یقین دلایا تھا۔
مقبول خبریں
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...
قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ پر قبضے کی کوششیں جاری ہیں، نیتن یاہو
تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے علاقے کو قبضے میں کر رہی ہے۔...
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...