صنعاء (این این آئی)عرب اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک فضائی حملے میں حوثی ملیشیا کا بغیرپائیلٹ طیاروں کا لانچ پیڈ تباہ کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا اس لانچ پیڈ کو سعودی عرب کے خلاف معاندانہ حملوں کے لیے استعمال کررہی تھی اور یہاں سے سعودی عرب کے شہروں کی جانب بارود سے لدے ڈرونز چھوڑ رہی تھی۔عرب اتحاد کی اس کارروائی سے ایک روز قبل حوثیوں نے سعودی عرب کے ابھاائیرپورٹ پر ڈرون سے حملہ کیا تھا۔اس حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے تھے اور ہوائی اڈے پر کھڑے ایک طیارے کو نقصان پہنچا تھا۔عرب ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اس ڈرون کے تباہ ہونے کے بعد اس کے ٹکڑے ہوائی اڈے پر بکھر گئے تھے۔ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجو سعودی عرب اور یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی عمل داری والے علاقوں پر آئے دن ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے حملے کرتے رہتے ہیں۔ایران یمن میں حوثی جنگجوں کو ہتھیار،ڈرونز اور دوسرے فوجی آلات مہیا کررہا ہے اور انھیں عسکری تربیت بھی دے رہا ہے۔سعودی عرب کے فضائی دفاع نظام نے سوموار کوحوثی ملیشیا کے جنوبی شہرجازان کی جانب چھوڑے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو بھی فضا میں تباہ کردیا تھا۔عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کی فضائی دفاعی فورسز نے حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل سے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...