افغان فوج اور اشرف غنی امریکی توقعات پر پورا نہیں اترے، وائٹ ہائوس

0
205

واشنگٹن(این این آئی) ترجمان وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں امریکی سفارتی دفتر کھولا جا رہا ہے، افغان فوج اور اشرف غنی امریکی توقعات پر پورا نہیں اترے۔بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ترجمان وائٹ ہائوس جین ساکی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے خطاب کے بعد پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں امریکی سفارتی دفتر کھولا جا رہا ہے، افغانستان سے نکلنے میں امریکیوں کو دوحا سے مدد فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو طالبان پر ہر سطح کی سبقت حاصل ہے، افغان فوج اور اشرف غنی امریکی توقعات پر پورا نہیں اترے۔