یورپی یونین نے افغان مہاجرین کو پناہ دینے کی حامی بھر لی

0
231

برسلز (این این آئی )یورپی یونین کی جانب سے افغان مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دینے کے بارے میں فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں یونین کے رکن ممالک کے وزرائے داخلہ کے ایک خصوصی اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہاگیاکہ غیر قانونی طریقے سے یورپ پہنچنے والے مہاجرین کو روکا جائے گا اور ضرورت مند افراد کو افغانستان کے ہمسایہ ممالک میں تحفظ دیا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق افغانستان میں طالبان کے برسراقتدار آنے کے نتیجے میں تقریبا پانچ لاکھ تک افغان شہری پناہ کی تلاش میں اپنا وطن چھوڑ سکتے ہیں۔ قبل ازیں جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے پاکستان کے دورے کے دوران یقین دہانی کرائی تھی کہ جرمنی اس خطے کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔