سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اگست 18کشمیریوں کوشہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے بدھ کو جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے تین نوجوانوںکو بھارتی فوجیوں نے جعلی مقابلوںکے دوران شہید کیا۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں دو خواتین بیوہ اورتین بچے یتیم ہو گئے۔اگست میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں پر امن مظاہرین اورعزاداروںپرآنسو گیس اور پیلٹ گنز سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں60نوجون شدید زخمی ہو گئے۔ اس عرصے کے دران 202شہریوںکو گرفتار کیاگیا جن میںبیشتر نوجوان ، کارکن اور طلباء شامل تھے ان میں سے متعدد کے خلاف کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوںکی روک تھام کا ایکٹ لاگو کیاگیا۔بھارتی فوجیوںنے گزشتہ ماہ تلاشی اور محاصرے کی 234کارروائیوں کے دوران 9گھروں کودھماکہ خیزکیمیائی مواد اور مارٹر گولوں کے ذریعے تباہ کر دیا ۔