لاہور( این این آئی)شوبزشخصیات نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کے ہیرو سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی آزادی کا خواب لے کر اس دنیا سے رخصت ہوگئے،یقین ہے کہ کشمیری قوم ان کی جدوجہد میں تعطل نہیں آنے دے گی او ر آزادی کیلئے اپنی تحریک جاری و ساری رکھے گی ۔ سینئر اداکارہ قوی خان ،مصطفی قریشی، شفقت چیمہ،ندیم بیگ، غلام محی الدین، بہار بیگم ، شان ، افضل خان،صبا پرویز،ماریہ واسطی،فہد مصطفی،دانش تیمور نے اپنے بیانات میں کہا کہ سید علی گیلانی نے کشمیریوں کی شناخت اور آزادی کے لیے لازوال جدوجہد کی ، دنیا میں جب جب آزادی کی پرامن تحریکوںکی تاریخ لکھی جائے گی اس میں سید علی گیلانی کا نام ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی قوم جرات مندانہ جدوجہد پر علی گیلانی کو سلام پیش کرتی ہے ، ان کے الفاظ یاد ہیں ہم پاکستانی ہیں اورپاکستان ہماراہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم آزادی کی تحریک کے ہیرو کے دنیا سے چلے جانے پر سوگ میں ہے ، شوبز شخصیات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید علی گیلانی کے درجات بلند کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، فہیم اشرف
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی) آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز شروع سے مشکل تھیں، نئی گیند سے کنڈیشنز...
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...