اسلام آباد (این این آئی)صدر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت الیکشن (تیسری ترمیم) آرڈیننس 2021ء پر دستخط کر دئیے۔آرڈیننس کی مدد سے الیکشن ایکٹ 2017 ء کے سیکشن 72 میں ترمیم کی گئی ۔ آر ڈیننس کے مطابق منتخب اراکین کو اجلاس کی پہلی نشست کے 60 دن کے اندر حلف اٹھانا ہوگا،اراکین کو آرڈیننس کے اطلاق کے 40 دن کے اندر حلف اٹھانا ہوگا، سینیٹ ، اسمبلی یا مقامی حکومت کیلئے منتخب اراکین کی نشست وقت پر حلف نہ اٹھانے کی صورت میں خالی ہو جائے گی۔ آر ڈیننس کے مطابق صدر عارف علوی نے پاکستان کونسل آف ریسرچ برائے آبی وسائل (ترمیمی) آرڈیننس 2021 ء بھی جاری کر دیا،پاکستان کونسل آف ریسرچ برائے آبی وسائل ، ایکٹ 2007 ء کے سیکشن 16 میں ترمیم کی گئی ،کونسل کو ادارے کی بہتر کارکردگی اور فرائض کی انجام دہی کیلئے ملازمین کی تعیناتی کا اختیار ہوگا، کونسل کو کنٹریکٹ پر مشیر اور ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا بھی اختیار ہوگا، صدر عارف علوی نے محمد سعید اللہ کی ڈیپوٹیشن پر احتساب عدالت ، راولپنڈی کے جج کے طور پر تعیناتی کی سمری بھی منظور کر لی ۔صدر مملکت نے نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کے گریڈ 20 کے افسر، خواجہ شوکت حسین ، کے خلاف سول سرونٹ (ای اینڈ ڈی ) رولز ، 2020ء کے تحت کاروائی کرنے کی سمری کی بھی منظوری دے دی،صدر عارف علوی نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل II ، کوئٹہ نذر محمد ، کا استعفیٰ منظور کیا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...