لاہور( این این آئی) نامور گلوکار عارف لوہارنے کہا کہ میں اپنے بچوں کوکسی مقام پر دیکھنے سے پہلے انسانیت کے بلند مقام پر دیکھنے کا خواہشمند ہوں ، سب سے خوبصورت انسان وہ ہے جس کے اخلاق بلند ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے جس بھی شعبے میں جائیں ان کی شخصیت میں انسانیت کا پہلو نمایاںہونا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں عارف لوہار نے کہا کہ میں نے اپنے بچوںکی تربیت اس انداز میں کی ہے کہ میری خواہش ہے کہ وہ زندگی بھر با ادب رہیں کیونکہ ایسے لوگ ہی کامیابیاں سمیٹتے ہیں ۔ کسی باپ کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی اولاد دنیا کے کسی بھی میدان میںبھرپور کامیابیاں سمیٹیں لیکن ہمیں اس کے ساتھ اپنی اولاد کو انسانیت کا درس بھی دینا چاہیے او راسی میںدنیا او ر آخرت کی کامیابی بھی ہے ۔میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ میں کوئی ایسی حرکت نہ کروں جس سے میرے والد محترم کی عزت پر حرف نہ آئے اور مجھے قوی امید ہے کہ میرے بچے بھی اس میراث کو آگے لے کربڑھیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...