اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی رحلت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کشمیریوں کی مزاحمت کی علامت تھے ،بے پناہ ذاتی مشکلات ومصائب اور جبر واستبداد کا کوئی ہتھکنڈا ان کے پختہ عزم کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکا،پاکستان اور کشمیر سے ان کی بے مثال وابستگی اور محبت پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے قانونی حق کے حصول تک کشمیریوں کی ہرممکن مدد کرتا رہے گا۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام سید علی گیلانی کی رحلت پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں ۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام سید علی گیلانی کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کی عمر بھر جدوجہد کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ وہ کشمیریوں کی مزاحمت کی علامت تھے ۔ سید علی گیلانی نے کہاکہ سید علی گیلانی طویل عرصہ گھر میں نظر بند رہے ، عمر بھر انصاف اور آزادی کے حصول کی جدوجہد کرنے والے سید علی گیلانی کو قوم شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ سید علی گیلانی کشمیر کاز پر غیرمتزلزل عزم سے ڈٹے رہے۔ انہوں نے کہاکہ بے پناہ ذاتی مشکلات ومصائب اور جبر واستبداد کا کوئی ہتھکنڈا ان کے آہنی عزم کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکا۔ انہوںنے کہاکہ ناجائز بھارتی قبضے اور جبرواستبدا کے خلاف سید علی گیلانی نے اپنی جدوجہد سے کشمیر کی تین نسلوں کو ایک نیا عزم و حوصلہ دیا۔ انہوںنے کہاکہ سید علی گیلانی استصواب رائے کی کشمیریوں کی تحریک کی حقیقی آواز اور ہیرو تھے،سید علی گیلانی لمحہ بھر کے لئے بھی اپنی نظریاتی سمت سے کبھی غافل نہیں ہوئے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ وہ اپنے قلب و روح کی پوری وابستگی کے ساتھ جائز و منصفانہ نصب العین پر کاربند رہے ،پاکستان اور کشمیر سے ان کی بے مثال وابستگی اور محبت پر انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ ان کی یاد قابض بھارتی فوج کے ناجائز قبضے کے خلاف اہل کشمیر کے جذبے اور تحریک کو آگے بڑھاتی رہے گی ،اللہ تعالیٰ ان کے درجاتِ بلند فرمائے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے قانونی حق کے حصول تک کشمیریوں کی ہرممکن مدد کرتا رہے گا
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...