اقوام متحدہ نے افغانستان میں غذائی بحران سے خبردار کردیا

0
287

کابل(این این آئی ) اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں افغانستان میں غذائی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ افغانستان کے لیے عالمی امداد پہلے ہی بند کی جاچکی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف حکومتی اداروں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ سرکاری ملازمین تنخواہوں سے بھی محروم ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے معاون برائے انسانی حقوق رمیز الاکبارو نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، انسانیت کے تناظر میں افغانستان میں زمینی صورتحال انتہائی خراب ہے اور ملک میں موجود آدھے سے زیادہ بچوں کو پہلے ہی کھانے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے معاون برائے انسانی حقوق رمیز الاکبارو کا کہنا تھا کہ افغانستان کے لیے عالمی امداد پہلے ہی بند کی جاچکی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف حکومتی اداروں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ سرکاری ملازمین تنخواہوں سے بھی محروم ہیں۔