اسلام آباد (این این آئی)اسپیشل اکنامک زونز میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آسانی کیلئے ون ونڈو سروسز پورٹل کے قیام میں عملی پیش رفت ہوئی ہے ،ون ونڈو سروسز کے قیام کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کیلئے ہر ممکنہ آسانی پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،حکومت صنعتی ترقی کیلئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کر رہی ہے۔جمعرات کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سرمایہ کاری بورڈ کے تحت ون ونڈو سروسز پورٹل کا قیام سرمایہ کاروں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کیلئے عمل میں لایا جا رہا ہے۔بتایا گیا کہ پورٹل نہ صرف انتظامی اور قانونی منظوریوں کے حصول بلکہ صنعتوں کو سہولیات کی فراہمی میں بھی معاونت کرے گا. اسکے لئے متعلقہ محکموں کو دو مرحلوں میں پورٹل میں شامل کیا جا رہا ہے، پورٹل میں کاغذی کاروائی اور ڈیجیٹل منظوریاں شامل ہیں۔مزید بتایا گیا کہ پورٹل میں نہ صرف وفاقی محکمے بلکہ صوبائی محکمے بھی شامل کئے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صنعتی ترقی کیلئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لئے ہر ممکنہ آسانی پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پورٹل کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت و مربوط کوارڈینیشن کو یقینی بنایا جائے اورپورٹل کا قیام و فعالی کو مقرر کردہ وقت میں یقینی بنایا جائے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...