خواتین کی شمولیت کے ساتھ نئی حکومت کا اعلان آج کیائیگا،افغان طالبان

0
325

لندن (این این آئی)طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اور قطر میں سیاسی دفتر کے نائب انچارج شیر محمد عباس ستانکزئی نے کہا ہے کہ امارت اسلامی کی حکومت پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اورآج (جمعہ )کواس کا اعلان کیا جائے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگوشیر محمد عباس ستانکزئی نے جلد کابل ایئرپورٹ سے پروازوں کی بحالی کا دعوی بھی کیا۔شیر محمد عباس ستانکزئی نے بتایا کہ کابل میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بحالی اور مرمت پر 25 سے 30 ملین ڈالر خرچہ ہوگا جس میں قطر اور ترکی مدد کریں گے۔ ایئرپورٹ دو دن میں فنکشنل ہوجائے گا جس کے بعد صرف قانونی دستاویزات کے حامل افراد کو ملک سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔اس موقع پر طالبان رہنما نے انکشاف کیا کہ بغیر دستاویزات کی وجہ سے ہی ایئرپورٹ پر بدنظمی پیدا ہوئی تھی اور اب امریکا دو سے ڈھائی ہزار افغانوں کو واپس بھیج رہا ہے جو ان کے بقول قانونی دستاویزات کے بغیر امریکا پہنچے تھے۔طالبان رہنما نے شیر محمد عباس ستانکزئی کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان کی اسلامی امارت ایک ایسی حکومت بنائے گی جس میں تمام اقوام اور طبقات کی نمائندگی ہوگی اور جسے اندرونی اور بیرونی طور حمایت بھی حاصل ہو گی۔ایک سوال کے جواب میں طالبان رہنما نے کہا کہ نئی حکومت میں تقوی دار، پرہیزگار اور تعلیم یافتہ افراد شامل ہوں