لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے کہا ہے کہ 2022ء میری شادی کا سال ہوگا،بعض اوقات انسان اپنی سوچ کے مطابق جو تدبیر یںکرتا ہے وہ پوری نہیںہوتیں اور ہوتا وہی ہے جو خدا کی ذات کو منظورہوتا ہے۔انگلینڈ سے ” این این آئی ” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سویرا شیخ نے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے ہر شعبہ زندگی پر اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ لوگوں نے اپنے آنے والے سالوں کے شیڈول مرتب کئے ہوئے تھے وہ سب دھرے کے دھرے رہ گئے اورمیری شادی بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ۔انہوںنے کہا کہ میں کچھ عرصے کے لئے انگلینڈآ گئی تاہم اب واپس آنے کے بعد2022ء کو اپنا گھربسالوں گی ۔سویراشیخ پاکستان سمیت مختلف ممالک کے کمرشلز میں ماڈلنگ بھی کر چکی ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...