لاس اینجلس (این این آئی) عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر بچوں کے حقوق پر ایک کتاب ‘ نو یئور رائٹس ‘ لانچ کرنے والی ہیں۔انجلینا جولی نے انسٹا گرام پر اس نئی کتاب کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بچوں کے حقوق کے بارے میں لکھا ہے کہ ‘ یہ ایک سچ ہے جسے آپ شاید نہیں جانتے کہ ایک نوجوان کی حیثیت سے ، آپ کے حقوق ایک بالغ انسان کے حقوق کے برابر ہیں’۔انہوں نے لکھا کہ ‘ اس وقت نہیں جب آپ جوانی کو پہنچیں ، یا گھر سے نکلیں ، یا اپنی پہلی نوکری حاصل کریں بلکہ ابھی اسی وقت جب آپ چھوٹے بچے ہیں، آپ جو بھی ہوں ، جہاں کہیں بھی رہتے ہو، آپ کی زندگی کسی بھی بالغ ، یا کرہ ارض پر کسی بھی دوسرے نوجوان کی طرح یکساں اہمیت کی حامل ہے۔انجلینا جولی نے لکھا کہ ‘ بچوں کو بھی بالغ افراد کی طرح حقوق حاصل ہیں اور ان کے پاس یہ دعویٰ کرنے کی طاقت اور ایجنسی ہونی چاہئے’۔ انہوں نے لکھا کہ پچھلے دو سالوں وہ ایمنسٹی اورجیرالڈین وان بویرن کیو سی کے ساتھ ایک کتاب پر کام کررہی ہیں جس کا مقصد نوجوانوں کواپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانے میں مدد دینا ہے’۔ انہوں نے لکھا کہ ‘ اس کتاب کی تیاری کرتے ہوئے وہ ایسے کئی نوجوانوں سے ملیں اور انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ برسوں سے اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں’۔ انجلینا نے پوسٹ میں اپنی کتاب خریدنے کے خواہشمند افراد کے آن لائن آرڈرز کی بکنگ کروانے کے لیے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک لنک بھی شیئر کیا ہے جہاں ان کی اس بک کو خریدنے کیلئے آرڈر کیا جاسکتا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...