ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں اسکول کھلنے اور تعلیمی وتدریسی سرگرمیوں کی بحالی کے ایک ہفتے بعد مسجد حرام اور مسجد نبویۖ کے آئمہ اور خطبا نے طلبا وطالبات پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا ویکسین لگوانے کے عمل میں پہل کریں اور اس حوالے سے کسی قسم کی تاخیر کا مظاہرہ نہ کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد حرام کے امام اور خطیب عبداللہ الجھنی نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ پروٹوکول، حفاظتی تدابیر، صحت کی شرائط اور ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کریں تاکہ طلبا اور طالبات کو اسکولوں میں تعلیم کے حصول کے لیے محفوظ موقع مل سکے۔ادھر مسجد نبویۖ کے خطیب عبداللہ البعیجان نے اپنے جمعہ کے خطبہ میں طلبا پر زور دیا کہ وہ جسمانی قوت مدافعت کو یقینی بنانے کے لیے کرونا ویکسین ضروری لگوائیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے 19 اگست کو اسکول کھولنے کے اعلان کے ساتھ طلبا کی واپسی کے لیے یہ شرط رکھی تھی کہ 12سال یا س سے زیادہ عمر کے طلبا کے لیے کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ضروری ہیں۔سعودی عرب کے وزیر تعلیم حمد آل الشیخ نے کہا تھا کہ یونیورسٹیوں، ٹیکنیکل اداروں، مڈل اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا اور طالبات کے لیے کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ضروری ہیں۔ ویکسین سے نجی اور غیر ملکی اداروں کے طلبا بھی مستثنی نہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...