جنیوا (این این آئی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی طرف سے کنٹرول سنبھالے جانے کے نتیجے میں ملک میں ایک بڑے انسانی بحران کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس لیے اس عالمی ادارے کی جانب سے افغانستان کے لیے ایک اعلی سطحی امدادی کانفرنس کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ وزارتی سطح کا ایک اجلاس رواں ماہ کے وسط میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہو گا، جس میں عالمی ادارے کے جنرل سیکرٹری انٹونیو گوٹیرش بھی شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس میں افغانستان کے لیے فنڈنگ میں تیز رفتار اضافے کی کوشش کی جائے گی تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکیں۔