آزادی کی خاطر شروع کردہ جنگ سے کنارہ کش نہیں ہوں گا، احمد مسعود

0
314

کابل(این این آئی)طالبان کی جانب سے افغانستان کے علاقے وادی پنج شیر پر قبضے کے اعلان کے بعد علاقے میں سرگرم طالبان مخالف مزاحمتی اتحاد کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ لڑنے سے کبھی کنارہ کشی اختیار نہیں کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قومی مزاحمتی فرنٹ کے ترجمان اور خارجہ امور کے نگران علی نظاری نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں احمد مسعود کا تازہ ترین پیغام نشر کیا جس میں انھوں نے آزادی اور انصاف کے لیے شروع کی گئی جنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی تردید کی ۔امریکہ میں مقیم علی نظاری نے افغانستان کے شمال مشرقی علاقے وادی پنج شیر پر طالبان کے کنڑول کی بھی تردید کی ہے۔