نارووال ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی مجھے جیل میں ڈالنے کی دھمکی دیتا ہے ،عمران خاں کان کھول کر سن لو میں پہلے بھی جیل گیا تھا اب بھی جیل میں جانے کو تیار ہوں مگر تم حق اور سچ کی آواز کو دبا نہیںسکو گے ،عوام کی آواز نہیں دبا سکو گے۔نارووال کے نواحی گائوں آہلولعل میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سی پیک کے لئے میرا انتخاب کیا کہ آپ سی پیک کو کامیاب بنائیں،پاکستان کی تاریخ میں اتنی بڑی سرمایہ کاری اس سے پہلے کبھی نہیں آئی ،دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی تھی مگر 2018ء کے الیکشن میں اناڑی کو پاکستان کی حکومت دے دی گئی جس نے سارے ملک کی تباہی کر دی۔اس کا اندازہ اس بات سے لگا لیں ہم نے یونیورسٹی آف نارووال کی عمارت ایک سال میں کھڑی کر دی مگر اس نالائق حکومت سے یونیورسٹی کی ایک سڑک تک نہ بن سکی۔نارووال ریلوے ااسٹیشن تیار ہے اس کے اندر دکانیں تین سال سے بنی پڑی ہیں یہ حکومت ان دکانوں کو کرائے پر نہ دے سکی۔ احسن اقبال نے کہا کہ میں جیل کاٹ کر آیا ہوں مجھے سزائے موت کی چکی میں رکھا گیا کیوں؟ میرا جرم کیا تھا بس یہ کہ نارووال میں سپورٹس سٹی کیوں بنایا؟،کینسر ہسپتال تیار پڑا ہے مگر اس کو کیوں شروع نہیں کیا جا رہا کیونکہ گلوکار ابررالحق اپنا کینسر کا ہسپتال بنانا چاہتا ہے ،اگر نارووال کا سرکاری کینسر ہسپتال چل گیا تو وہ اپنے پرائیویٹ کینسر ہسپتال کے لئے چندہ کیسے اکٹھا کرے گا ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...