کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان جنگجوئوں نے پہلی مرتبہ شمالی صوبہ پنج شیرپرقبضہ کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امارت اسلامی افغانستان نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر صوبہ پنج شیر کے صدرمقام بازارک شہر اور وہاں واقع گورنرہائوس پر قبضے کی اطلاع دی،امارتِ اسلامی کی اطلاع کے مطابق مجاہدین اللہ کی نصرت سے اس وقت صوبہ پنج شیرکے مرکزی مقام بازارک میں گورنر کے دفترمیں موجود ہیں۔طالبان نے قبل ازیں احمدشاہ مسعودکے محل پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔پنج شیر کے محاذ پر قاری فصیح الدین بدخشانی طالبان جنگجوئوں کی احمد مسعود کی قیادت میں خودساختہ مزاحمتی فورسز کے خلاف لڑائی میں قیادت کررہے ہیں۔بازارک اور اس کے نواح میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں احمدمسعود کی ملیشیا کے ترجمان فہیم دشتی سمیت پانچ اہم کمانڈر مارے گئے ۔باقی چارمہلوک کمانڈروں کے نام منیب امیری ، کمانڈر گل حیدر، گوریلا جنگ کے ماہر کمانڈر صالح محمد ریگستانی اور کمانڈر جنرل عبد الودود زرہ ہیں۔منیب امیری احمد شاہ مسعود کا بھتیجا تھا اور کمانڈر گل حیدر احمد مسعود کے دست راست بتائے جاتے ہیں۔تاہم خوداحمد مسعود اور افغانستان کے معزول نائب صدرامراللہ صالح کے بارے میں فوری طور پرکوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آئی کہ وہ کہاں ہیں۔ایک غیرمصدقہ اطلاع کے مطابق احمد مسعود وادی ہی میں کہیں محفوظ مقام پر روپوش ہیں اورامراللہ صالح راہِ فرار اختیار کرکے پڑوسی ملک تاجکستان میں چلے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...