نئی دہلی (این این آئی)بھارتی حکام نے کہا ہے کہ راستہ بھٹک کر غلطی سے سرحد پار کر کے انڈیا داخل ہونے والے ایک چینی فوجی کو انھوں نے واپس چین بھیج دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نے بتایاکہ شمالی خطے لداخ کے دیمچوک علاقے میں چینی فوج کا ایک سپاہی بھٹک کر آ گیا تھا۔ حکام نے کہا کہ اسے چکر آ رہے تھے اور وہ بیمار لگ رہا تھا۔ انڈین فوجیوں نے اسے آکسیجن فراہم کی اور طبی امداد دی۔انڈین فوج نے کہا کہ انھوں نے پروٹوکول کے تحت چینی فوجی واپس کر دیا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس طرح کسی نے سرحد پار کر لی ہو۔ ستمبر میں چین نے بھارت کے پانچ شہری واپس کر دیے تھے جو اسی طرح غلطی سے سرحد پار کر بیٹھے تھے۔بھارت نے کہا کہ وہ پانچوں شکاری تھے اور انھیں سرحد پار کرنے کا اندازہ نہیں ہوا تھا۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...