قاہرہ (این این آئی)سوشل میڈیا پر مصری وزیراعظم مصطفی المدبولی کی تازہ تصاویر نے عوام کی غیرمعمولی توجہ حاصل کی ہے۔عر ب ٹی وی کے مطابق وزیراعظم المدبولی جنوبی قاہرہ میں سقارہ کے تاریخی اور ثقافتی مقام کا دورہ کیا جہاں انہیں ایک گہرے کنوئیں میں رسی کی مدد سے اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔مصری فوٹو گرافر سلیمان العطیفی نے بتایا کہ وزیراعظم ڈاکٹر مصطفی المدبولی گذشتہ سوموار کو سقارہ کے علاقے میں گئے جہاں انہوں نے 12 میٹر گہرے کنوئیں میں اترنے کی تجویز پیش کی۔ چنانچہ وزیراعظم کی فرمائش پر ایک رسی تیار کی گئی اور انہیں اس رسی کی مدد سے کنوئیں میں اتارا گیا۔وزیراعظم نے سقارہ میں دیگر تاریخی اور ثقافتی مقامات کا بھی دورہ کیا جہاں ان کی تصاویر بنوائی گئیں۔