اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یوم دفاع کے موقع پر پاک افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج نے جو قربانیاں پیش کیں ان کی مثال نہیں ملتی۔ اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہاکہ پوری قوم پاک افواج کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج نے جو قربانیاں پیش کیں ان کی مثال نہیں ملتی۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم کو پاک افواج پر فخر ہے، قوم پاک افواج کے ان عظیم جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاک فوج نے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا سینہ سپر ہو کر مقابلہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ آج کا دن ہمیں 1965 کے ان عظیم شہدا کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے بھارت کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاک افواج نے جس جرات اور شجاعت کا مظاہرہ کیا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ اسد قیصر نے کہاکہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاک افواج کی موجودگی میں دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ انہوںنے کہاکہ ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا تو پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی، آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم مادر وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...