آذربائیجان سے کشیدگی میں 773 فوجی مارے گئے،آرمینیا

0
269

یروآن(این این آئی )آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقے نیگورنوکاراباخ میں لڑائی جاری ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے تازہ جھڑپوں کی رپورٹس دی جارہی ہیں جبکہ آرمینیا کی فوج کے اب تک 773 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطاب آرمینیا اور آذربائیجان نے نیگورنوکاراباخ میں مزید جھڑپوں کی تصدیق کی جہاں لڑائی کو تین ہفتے ہوچکے ہیں جبکہ جنگ بندی کی کوششیں بھی ناکام ہوچکی ہیں۔دوسری جانب آرمینیا کی وزارت دفاع کی ترجمان سشان اسٹیپانیان نے کہا کہ جنوبی علاقوں میں لڑائی میں شدت آئی ہے اور آذربائیجان کی فورسز مذکورہ خطے میں آرٹلری کا استعمال کر رہی ہے۔نیگورنوکاراباخ کے عہدیداروں کے مطابق 27 ستمبر کو شروع ہونے والی لڑائی میں اب تک ان کے 773 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔آذربائیجان کے حکام نے اپنے فوجی نقصان سے سے آگاہ نہیں کیا لیکن 61 شہریوں کے ہلاک اور 291 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔گزشتہ ہفتے دونوں ممالک نے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن وہ زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی اور دہائیوں سے جاری تنازع شدت اختیار کر گیا۔