سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںسابق وزیر اعلیٰ اور جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ قابض انتظامیہ نے انہیں آج گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں دانستہ طورپر کشمیریوں کے حق سلب کرنے پر بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت افغان لوگوں کے حقوق کیلئے توتشویش کا اظہار کررہی ہے لیکن وہ دانستہ طورپر کشمیریوںکو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھ ر ہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ انہیں آج گھر میں نظربند کردیاگیا ہے کیونکہ انتظامیہ کے مطابق مقبوضہ علاقے کی صورتحال ابتر ہے جس سے جموں وکشمیر کی صورتحال کے معمول پر ہونے کے مودی حکومت کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...