ریلوے کا15 اکتوبر سے مکمل ویکسی نیشن کے بغیر مسافروں کوٹکٹ نہ جاری کرنیکا اعلان

0
303

لاہور(این این آئی) پاکستان ریلوے نے 15 ستمبر سے کورونا ویکسین کی ایک خوراک اور 15 اکتوبر سے مکمل ویکسی نیشن کے بغیر مسافروں کوٹکٹ نہ جاری کرنیکا اعلان کردیا ہے ۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشنزپرایس او پیزکے مطابق چیکنگ کا نظام بنایاگیاہے، 15 ستمبرسے کورونا ویکسین کی ایک خوراک اور15 اکتوبر سے مکمل ویکسی نیشن کروانیوالے ہی ٹرین پر سفر کرسکیں گے۔ترجمان ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے ملازمین کیلئے بھی 15 ستمبرتک کورونا ویکسین کی ایک اور15 اکتوبرتک دوسری خوراک لگوانا لازم ہے ۔