لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر شہبازشریف نے ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کے اخراج پر شدید اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا نام ابھرتی ہوئی معیشتوں کی فہرست سے نکلنا افسوسناک اور باعث تشویش ہے ۔معیشت سے متعلق عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی عوام کو درپیش شدید مشکلات اور مصائب کا اعتراف ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مورگن سٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل کی عالمی فہرست میں پاکستان کی تنزلی اچھی خبر نہیں ۔ایم ایس سی آئی کا پاکستان کو فرنٹئیر مارکیٹس میں شمار کرنا ملکی معاشی بدحالی کا اعلان ہے ۔وزیراعظم نوازشریف کے دور میں پاکستان کو دنیا کی 20 ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمار کیاگیا ۔تین سال میں پاکستان کا معاشی ترقی اور عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے لئے سازگار ملک ہونے کا درجہ بھی چھن گیا، افسوس ہے مورگن درجہ بندی تصدیق کررہی ہے کہ پاکستان کی معیشت کا حجم سکڑ چکا ہے، سرمائے کی قلت کا سامنا ہے ۔ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کے نکلنے کا مطلب ہے کہ ہمارے خدشات درست نکلے ،یہ عالمی درجہ بندی اس امر کا بھی ثبوت ہے کہ حکومتی معاشی اعدادوشمار عالمی سطح پر مسترد ہوئے ہیں۔عمران نیازی کو عوام خوشحال اور عالمی اداروں کو بدحال نظر آرہے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...