اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ پاکستان میں اسکول جانے کی عمر کے دو کروڑ سے زائد بچوں کا اسکول سے باہر ہونا تشویشناک ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یوم خواندگی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے،پاکستان میں اسکول جانے کی عمر کے دو کروڑ سے زائد بچوں کا اسکول سے باہر ہونا تشویشناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت ہو یا ماضی کی غیرجمہوری حکومتیں، خواندگی کا فروغ اْن کی ترجیحات میں شامل نہیں رہا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کا تعلیم کے میدان میں صرف افغانستان سے آگے ہونا، لمحہ فکریہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کا یہ فرض ہے کہ تعلیم کو سب کے لیئے، خصاصاً بچیوں کے لیئے، یکساں طور پر قابلِ رسائی بنائے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی وبائکے بعد تعلیم بالغان و غیر رسمی تعلیم جیسے پروگرامز کو جدید خطوط پر استوار کرنا حالات کا تقاضا ہے،موجودہ حکومت کی ایجنڈا خواندگی میں اضافہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت کی توجہ کا محور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اس کے تحت وسیلہ تعلیم پروگرام کا نام تبدیل کرنا ہے، پیپلز پارٹی کے ادوار حکومت میں شعبہ تعلیم میں نمایاں و بنیادی اقدامات اٹھائے گئے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...