پاور کمپنیز قانونی ہیر پھیر کر کے عوام سے کروڑوں روپے لوٹ رہی ہیں، شیری رحمن

0
215

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پاور کمپنیز کی طرف سے نیپرا قوانین کی خلاف ورزی پر کہا ہے کہ پاور کمپنیز قانونی ہیر پھیر کر کے عوام سے کروڑوں روپے لوٹ رہی ہیں، نیپرا اور حکومت کی ملی بھگت سے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے، صارفین کے بجلی کے بلوں میں ہیرا پھیری پر نیپرا اور حکومت کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاور کمپنیاں صارفین سے 35 سے 37 دنوں کے بلز حاصل کر رہی ہیں اور نیپرا خاموش ہے، قانون کے مطابق بجلی کا بل 31 دنوں پر مشتمل ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ نیپرا اپنے ہی بنائے ہوئے قوائد و ضوابط پر عمل کرانے میں ناکام ہے، غریب خاندانوں کو بجلی کی مد میں دی گئی سبسڈی بھی پاور کمپنیز لوٹ رہی ہیں، حکومت کے ناک کے نیچے عوام کے جیبوں پر ڈاکا ڈالا جا رہا، ذمہ دار کون ہے؟ ۔