صنعاء (این این آئی )یمن میں مارب شہر کے اطراف ایک بار پھر سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کی حوثی ملیشیا کے ساتھ لڑائی شروع ہو گئی۔عسکری ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 60 سے زیادہ حوثی ہلاک ہو گئے جب کہ یمنی فوج کے 18 اہل کار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے پے در پے حملے کیے۔ تاہم یمنی فوج نے ان حملوں کو پسپا کر دیا۔اس سے قبل حوثی ملیشیا نے گذشتہ دو روز کے دوران اپنے زیر کنٹرول چار صوبوں سے نفری کی صورت میں عسکری کمک مارب کے محاذوں پر پہنچائی تھی۔یاد رہے کہ یمنی فوج نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ مارب شہر کی سمت جاری پیش قدمی کی کوشش میں حوثی ملیشیا کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...