امریکا ایران سے جوہری سمجھوتے میں واپسی کے بند دروازے کے قریب پہنچ چکا، بلینکن

0
158

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران سے جوہری معاہدے کی بحالی سے دستبردار ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میڈیاسے گفتگومیں ان سے جب سابق امریکی صدر براک اوباما کے دور میں ایران سے طے شدہ مشترکہ جامع لائحہ عمل (جے سی پی او اے)میں دوبارہ شمولیت سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ میں اس کی کوئی تاریخ تو مقرر نہیں کروں گا، لیکن ہم اس نقطہ کے قریب پہنچ رہے ہیں کہ اگراس سمجھوتے میں سخت تعمیل کے ساتھ واپسی ہوتی ہے تو اس سے مفید نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم بہت واضح رہے ہیں کہ جوہری سمجھوتے میں دوبارہ شمولیت اورباہمی تعمیل کی طرف لوٹنے کی صلاحیت غیرمعینہ مدت کے لیے نہیں ہوگی۔